• news

قومی اسمبلی میں چوہوں کا تذکرہ، فوزیہ حمید نے تاخیر سے آنے کی وجہ قرار دید یا

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چوہوں کا تذکرہ،متحدہ قومی موومنٹ کی رکن اسمبلی فوزیہ حمید نے تاخیر سے آنے کی وجہ چوہوں کو قرار دید یا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ کی رکن اسمبلی فوزیہ حمید اجلاس میں تاخیر سے آئی سپیکر نے تاخیر سے آنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا میرے لاج میں چوہے گھس آئے ہیں جس کی وجہ سے میں لیٹ ہو گئی۔ سپیکر نے دوبارہ سوال کیا، کیا چوہوں نے آپکا راستہ روک لیا تھا؟ تب فوزیہ حمید نے کہا چوہے ہر چیز خراب کر دیتے ہیں ۔ سپیکر نے معاملے کو ڈپٹی سپیکر کے علم میں لانے کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن