• news

کوئٹہ دھماکہ : 2 روز گزر جانے پر بھی بھارت مذمت کے دو لفظ نہ بولا، الٹا دراندازی کا جھوٹا الزام جڑ دیا

اسلام آباد/نئی دہلی(آئی این پی )کوئٹہ کے سول ہسپتال میںہونے والے خودکش حملے کو دو روز گزرنے کے بعد بھی بھارت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان سامنے نہ آیا، ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری ،بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہونے سے متعلق بے بنیاد الزام تراشیاں شروع کر دیں۔ واضح رہے کہ اس سانحہ پر امریکہ، اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، چین ، سعودی عرب، ایران،افغانستان،رومانیہ سمیت دیگر ممالک نے شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ برطانوی ویب سائٹ کے مطابق ایک بھارتی صحافی نیتن جوشی نے ایک دوسرے صحافی رام گوہا کو ٹوئٹ کیا جس میں نیتن جوشی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ وانی کو سپوٹ کر رہے تھے انہیں مبارک ہو کہ ایسی ہی ذہنیت رکھنے والے لوگوں نے کوئٹہ میں دھماکہ کیا ہے ۔ اس کے جواب میں رام گوہا نے لکھا کہ کوئٹہ دھماکے پر مبارک ہو ۔ مزید برآں بھارتی سرکار اور نہ ہی میڈیا کی جانب سے کوئٹہ دھماکوں کی مذمت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن