• news

بنیادی فیصلوں کا وقت آگیا، چاہے مشکل ہوں یا آسان : رضا ربانی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے سانحہ کوئٹہ بزدلانہ کارروائی ہے، ریاست پاکستان کیلئے بنیادی فیصلوں کا وقت آگیا ہے ۔ سپریم کورٹ بار کے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سانحہ کوئٹہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ریاست پاکستان کو بنیادی فیصلے کرنے پڑیں گے چاہے وہ مشکل ہوں یا آسان۔ ایسے حملے ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتے، وکلا کے تحفظات وفاقی وزیر داخلہ تک پہنچائوں گا۔انہوں نے کہا نہ چاہتے ہوئے بھی فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دیا۔ دکھ کی گھڑی میں وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء کی بڑی خدمات ہیں۔ صدر سپریم کورٹ بار علی ظفر نے کہا کہ اس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کیخلاف ہمارا حوصلہ پست نہیں ہو گا۔ دہشت گرد ذہین دماغوں کو نشانہ بنا کر لوگوں کو خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت عدالتوں اور ہسپتالوں میں سخت سکیورٹی فراہم کرے۔ ملک میں دہشت گردوں کیخلاف کوبنگ آپریشن شروع کیا جائے حکومت عدالتوں اور ہسپتالوں میں سخت سکیورٹی فراہم کرے۔ رضا ربانی نے کہا یہ وقت ایک دوسرے پر الزام لگانے کا نہیں، اپنی کوتاہی دور کرنے کا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن