• news

سیہون شریف: فائرنگ سے زخمی اے ایس آئی دم توڑ گیا

سیہون(نوائے وقت رپورٹ) سیہون میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے اے ایس آئی نیاز پنہور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ گزشتہ روز نشے میں دھت 4مسلح افراد نے نیاز پنہور کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تھی۔ ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت کے مطابق اے ایس آئی نیاز پنہور گزشتہ روز گاڑی میں جا رہے تھے اس دوران سیہون روڈ پر نشے میں دھت 4مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ جنہیں سول ہسپتال جامشورو منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ان کا بیٹا فائرنگ میں ملوث ہوا تو وہ خود گرفتار کرانے میں پولیس کی مدد کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن