پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کی امریکی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی
اسلام آباد (شفقت علی+ دی نیشن رپورٹ) پاکستان نے کوئٹہ خودکش دھماکے کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون کی امریکی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ امریکی پیشکش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے تاہم اس وقت اسے قبول کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔