پسند کی شادی کرنے کے لیے سیشن کورٹ آنے والا جوڑا اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے کے لئے آنے والے جوڑے کو اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایبٹ آباد کے حسن خان اور باجوڑ ایجنسی کی لڑکی حناکی تحویل سے گولیاں، پستول برآمد ہوا پستول اور گولیاں لڑکی کے پرس سے برآمد ہوئی۔ جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ اسلحہ اپنی حفاظت کے لئے رکھا ہوا ہے ان کے پیچھے ان کے گھر والے لگے ہوئے تھے۔ دوسری جانب اکثر وکلا کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد یہ جوڑا سیشن کورٹ میں دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتا ہو اور پکڑے جانے پر حفاظت کا بہانہ بنا دیا۔