گیس کنکشن کے لیے کھدائی کے بعد اہلکار غائب گڑھا پانی بھرنے سے حادثات ہونے لگے
لاہور (پ) گیس کنکشن کے لیے گڑھا کھودنے کے بعد اہلکار غائب بارشوں کا پانی بھرنے سے حادثات ہونے لگے مغل پورہ کی کچی آبادی کالونی کے رہاشی ارشد بٹ نے بتایا کہ دمانڈ نوٹس جمع کرانے کے کچھ عرصہ بعد محکمہ کے اہلکار آگے اور کنکشن کے لیے گڑھا کھود کر چلے گئے۔ رابطہ کرنے پر اہلکاروں نے بتایا کہ پائپ ختم ہوگیا ہے۔ دوسری جانب گڑھا پانی سے بھر گیا ہے جس سے حادثات ہورہے ہیں۔ اہل محلہ نے ذمہ دار احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔