بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرکے چیئرمین کشمیر کمیٹی کو برطرف کیا جائے: کل جماعتی کانفرنس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام اہلسنت و جماعت کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کی تحفظ حرمین و کشمیر کل جماعتی کانفرنس مطالبہ کیاگیاکہ حرمین شریفین کے حرمین کے لیے مسلم امہ کے ممالک پر مشتمل بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لیے دہشت گردوں کی نرسریاں،سہولت کار،اور ایسی فکر کو پروان چڑھانے والے ذرائع کا مکمل سد باب کیا جائے۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید انسٹی ٹیوٹ جامعہ نعیمیہ میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میںکہا وفاقی اور صوبائی حکومتیں دہشت گردی کا شکار ہونیوالے خاندانوں کی مکمل کفالت کے لیے مستقل نظام وضع کرے۔وزیر اعظم مسئلہ کشمیر پر اصولی مؤقف کو واضح انداز میں خود بیان کرکے بھارتی دہشت گردی اور جارحیت کی کھلے الفاظ میں خود مذمت کریں۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کو عہدے سے برطرف اور سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داروکیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی ، صاحبزادہ حامد رضا، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، قاری محمد زوار بہادر ، علامہ محمد طاہر تبسم، شاداب رضا نقشبندی، ،مولانا منیر احمد یوسفی و دیگر 30 سے زائد سنی جماعتوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔