بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث 3 ملزموں کی عبوری ضمانتیں منظور
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث تین ملزموں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملزم قاسم، نثار اور سجاد کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک ملزموں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پراسیکیوشن اور پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔