کرپشن الزامات: برازیل کی سینٹ نے بھی معطل صدر دیلمار وزیف کے مواخذے کی منظوری دیدی
برازیل(اے پی پی+ اے ایف پی) برازیل کی سینٹ نے معطل صدر دیلما روزیف کے خلاف مواخذے کے تحریک کی منظوری دے دی۔ سینٹ میں دیلما روزیف کے خلاف مواخذے کی تحریک کے حوالے سے طویل بحث کے بعد ووٹنگ کرائی گئی۔ تحریک کے حق میں59جبکہ مخالفت میں21ووٹ پڑے۔ سینٹ نے صدر کے خلاف باقاعدہ مواخذے کی تحریک کی منظوری دے دی۔ اس سے پہلے ایوان زیریں بھی دیلما روزیف کے خلاف مواخذے کی تحریک کی حمایت کر چکا ہے جبکہ مئی میں صدر دیلما روزیف کو کام سے روک دیا گیا تھا۔ صدر دیلما روزیف پر سرکاری اکائونٹس میں ہیر پھیر اور مالی بد عنوانی کے الزامات ہیں۔ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ان کو صدارت سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔