• news

آندھرایردیش:ہندوغنڈوں نے مردہ گائے کی کھال اتار نے پر 2 دلت بھائیوں کو پیٹ ڈالا

حیدر آباد دکن (نیوز ڈیسک + اے ایف پی) ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گوداوری میں گائے کے محافظ بنے اعلی ذات کے ہندو غنڈوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی گائو رکھشکوں کو دی گئی واضح دھمکی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مردہ گائے کی کھال اتارنے والے 2 دلت بھائیوں کو سرعام مار مار کر شدید زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قصبہ املپورم میں ایک گائے کرنٹ لگنے سے مر گئی 2 دلت بھائی موکاتی الیشا اور لیزز اس کی کھال بیچنے کے لئے اتار رہے تھے کہ گائو رکھشا دل کے غنڈے وہاں پہنچ گئے اور دونوں بھائیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا وہ مار کھانے والے بھائیوں سے کہتے رہے کہ جائو مودی سے ہماری جا کر شکایت کرو۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپے مار کر 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ اتوار کو نئی دہلی میں خطاب کے دوران نریندر مودی نے گائو رکھشکوں کو جرائم پیشہ غنڈے قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ وہ دلتوں پر حملے نہ کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگرگائو رکھشکوں نے گولی مارنی ہے تو مجھے ماریں دلت برادری کو کچھ نہ کہیں مگر گائورکھشک غنڈوں نے مودی کے کہنے کی بالکل پرواہ نہیں کی اور کارروائیاں جاری رکھیں ادھر اترپردیش میں اعلی ذات کے ہندو افراد نے نلکے سے پانی لینے پر دلت بچی اور اسکے والد کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا دونوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن