• news

اقبال ٹائون :ریسکیوگاڑی پر بجلی کا تار گرنے سے ایک اہلکار جاں بحق 2زخمیٍ

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریسکیو اہلکاروں کی گاڑی پر بجلی کا تار گرنے سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے۔ ریسکیو گاڑی میں بھی آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کے بعد ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء اور دیگر شیخ زید ہسپتال پہنچ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ اقبال ٹاون کے علاقہ میں آگ کی اطلاع کے دوران ریسکیو ٹیمیں اقبال ٹاون روانہ ہوئی اسی دوران ہائی وولٹیج بجلی کی تار ریسکیو گاڑی پر آ گری اور گاڑی کو آگ لگ گئی کرنٹ لگنے سے 40 سالہ ڈرائیور مدثر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ فائر ریسکیورز شہزاد جبار اور حماد بجلی کے کرنٹ کی وجہ سے زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا کہ محمد مدثر ریسکیو ڈرائیور نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہید کے رتبہ پر فائزہو گیا۔ مزید برآں ریسکیو 1122 حکومتی پالیسی کے مطابق واحد قانونی وارث کو نوکری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ زخمی ریسکیورز کو سروس کی طرف سے معاوضہ دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن