• news

ایف بی آر نے پانامہ لیکس کی تحقیقات شروع کردی :اسحاق ڈار

اسلام آباد (صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایف بی آر پاکستانی رہائشیوں کی آف شور کمپنیوں کی سرمایہ کاری یا انکم کے متعلق دستاویزی ثبوت حاصل کر رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ایف بی آر نے پاناما لیکس کے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حاصل شدہ معلومات کا ایف بی آر ڈیٹا بیس اور ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ سے تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔ اگر گوشوارے میں جمع کرائی گئی معلومات انکم کے اعداد و شمار سے مطابقت رکھتی ہوں تو مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیاں جائز اور معاشی طور پر سود مند ہو سکتی ہیں۔ تاہم بعض صورتوں میں آف شور کمپنیاں نقصان دہ حتیٰ کہ مجرمانہ بھی ہو سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن