دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے چیف جسٹس، کوئٹہ میں سینئر وکلاء سے تعزیت
کوئٹہ (آئی این پی) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سینئر وکلا سے ہائیکورٹ کانفرنس روم میں ملاقات کی اور سانحہ کوئٹہ پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق وکلاء اور دیگر افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کوئٹہ کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔