• news

وزیراعظم‘ سپیکر ٹی وی چینلز پر ارکان پارلیمنٹ کو غدار کہنے والوں کیخلاف نوٹس لیں: فضل الرحمن

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی وی چینلوں پر اراکین پارلیمنٹ کو غدار کہنے والوں کیخلاف نوٹس لیا جائے۔ سپیکر صاحب آپ اس ایوان کے کسٹوڈین ہیں، اس ایوان میں سب منتخب عوامی نمائندے ہیں، ٹی وی چینلوں پر یہ تبصرہ کرنا کہ فلاں راء کا ایجنٹ ہے ہم اسکی اجازت قطعاً نہیں دے سکتے، یہاں کوئی غدار نہیں، یہ باتیں کہاں سے ہو رہی ہیں، یہ باتیں غلط فہمیاں بڑھاتی ہیں انہوں نے یہ بات بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا نوٹس لیا جائے کہ ارکان کو غدار کیوں کہا جا رہا ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے مولانا فضل الرحمن کو بتایا کہ چیئرمین پیمرا کو ٹیلی فون کر کے کہا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ حملے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن