• news

افغان صدر کا وزیراعظم کو فون، سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس مل کر دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرینگے: اشرف غنی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے سانحہ کوئٹہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ افغان صدر نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔ خاتمہ کریں گے دہشت گردی ایک ناسور بن چکی ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن