• news

ساندہ چرچ حملہ کیس، انسداد دہشت گردی عدالت سے 47 ملزم بری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ساندہ چرچ حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزم لیاقت، ذیشان اور احمد علی سمیت 47 ملزموں کو ناکافی گواہوں اور عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا، ملزموں پر ساندہ میں چرچ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا۔ استغاثہ ملزموں کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ استغاثہ کے مطابق ملزموں نے 24مئی 2015ء کو ساندہ میں نہ صرف جلوس نکالا تھا بلکہ ایک چرچ میں بھی توڑ پھوڑکی تھی۔ مقدمے میں آٹھ سو نامعلوم افراد کو بھی ملوث کیا گیا تھا جو تاحال مفرور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن