• news

سپریم کورٹ میں داخلے پر تلاشی، آئی جی سندھ افسروں پر برہم، سپیشل برانچ پر برس پڑے

کراچی (وقائع نگار)سانحہ کوئٹہ کے بعد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی جس کے بعد عدالت میں داخلے کے وقت آئی جی سندھ کو بھی تلاشی دینا پڑی۔ گاڑی چیک کرنے پر آئی جی سندھ نے متعلقہ افسروں کی سرزنش کر دی۔ آئی جی سندھ نے برہمی کا اظہار کیا اور عدالت کے سکریننگ روم میں جاکر، سپیشل برانچ اور ایس ایس یو پر برس پڑے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے سپریم کورٹ کے سکیورٹی افسروں کو بھی سنٹرل پولیس آفس طلب کرلیا۔ سماعت کے لیے پیش ہونے والے چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن سمیت دیگر افسران کی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ علاوہ ازیں سینئر جج جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس خلجی عارف حسین نے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا اور سپریم کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں اور سکریننگ روم کا بھی دورہ کیا۔ججوں نے متعلقہ حکام کو عدالتی احاطے کی سیکیورٹی مزید موثر اور مربوط بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن