ریواولمپکس :پاکستانی باکسر شاہ حسین شاہ دوسرے رائونڈ میں باہر میڈ لز میں امریکی برتری برقرار
ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک ) اولمپکس مقابلوں میں جوڈو کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی حسین شاہ حسین دوسرے راؤنڈ میں باہر ہوگئے ہیں۔ جوڈو کے 100 کلوگرام کے مقابلے میں شاہ حسین شاہ کو دوسرے راؤنڈ میں یوکرینی کھلاڑی آرتم بلوشنکو نے شکست دی۔ میزبان برازیل نے اولمپک گیمز کے فٹ بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اولمپک میزبان ٹیم نے ڈنمارک کو چار صفر سے ہرایا۔ دوبار کی اولمپک چیمپئن ارجنٹائن ہونڈراس کے خلاف میچ برابری پر کھیلنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔پرتگال نے الجیریا کیخلاف میچ برابر کھیل کر پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ہونڈراس کی ٹیم بھی دوسری پوزیشن پر آنے پر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ۔جرمنی نے فجی کے خلاف صفر کے مقابلے میں دس گول سے کامیابی حاصل کی ۔جنوبی کوریا کی ٹیم اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ جرمنی دوسرے نمبر پر ہے۔جنوبی کوریا کی ٹیم کوارٹر فائنل میںہونڈراس کے خلاف کھیلے گی ۔نائیجیریا نے کولمبیا کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کرکے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔جاپان گروپ میچ میں سویڈن کو ایک صفر سے شکست دینے میں کامیاب رہا مگر دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئیں ۔میڈلز ٹیبل پر امریکہ 12سونے کے تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ امریکہ نے چاندی کے گیارہ اور کانسی کے دس تمغوں سمیت مجموعی طور پر 32تمغے جیت رکھے ہیں ۔ چین دس سونے ‘پانچ چاندی اورنو کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔جاپان چھ سونے ‘ایک چاندی اور گیارہ کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔آسٹریلیا پانچ سونے ‘تین چاندی اور چھ کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔جنوبی کوریا پانچ سونے دو چاندی اورچار کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔