• news

چین : پاور سٹیشن میں سٹیم پائپ پھٹنے سے دھماکہ 21 افراد ہلاک‘ پانچ زخمی

بیجنگ: (اے ایف پی+ نیٹ نیوز) وسطی چین کے پاور سٹیشن میں ہائی پریشر سٹیم پائپ کے پھٹنے سے 21افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ امریکی ٹیمیں اور حکام دھماکے کی جگہ پر پہنچے جبکہ سٹیم پائپ کے پھٹنے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ چین کے صنعتی علاقوں میں اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ جن کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔ حکومت کی جانب سے ان حادثات سے بچنے کیلئے کئی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں اور حادثات سے بچنے کی یہ کوششیں گزشتہ سال اس وقت تیز کردی گئی تھیں جب مشرقی ساحلی شہر تیان جن کی کیمیکل فیکٹری میں متعدد دھامکوں میں فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 173افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ چین کے صنعتی علاقوں میں پیش آنے والے بدترین واقعات میں سے ایک تھا۔ رواں سال جون میں بھی وسطی چین کے ایلومینیم ریفائنری میں پیش آنے والے حادثے میں 11افراد ہلا ک ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن