• news

مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کےلئے کوئٹہ میں دہشتگردی کرائی گئی: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے کو ئٹہ میں دہشتگردی کرائی گئی۔ کشمیری میدان میں نکل چکے اور قربانیاں پیش کرنے کا حق ادا کر رہے ہیں۔ جدوجہد آزادی کشمیر میں ہم ان کا ہر ممکن ساتھ دینگے۔ 14اگست کو ملک بھر میں ضلع و تحصیل کی سطح پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلیاں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا اور کیمپ لگائے جائیں گے۔ کراچی میں 14اگست کو دفاع پاکستان کونسل کے تحت بڑا یکجہتی کشمیر کارواں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں سینئر کالم نگاروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ اور زونل، ضلعی و تحصیلی مسﺅلین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ سعید نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی عروج پر ہے۔ ایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔ بھارتی فوج کی گولیوں کے سامنے بھی کشمیری پاکستانی پرچم بلند کر رہے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اور مظلوم کشمیری مشکل ترین حالات میں وطن عزیز پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ تحریک آزادی اب رکنے والی نہیں ہے کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کےلئے نکل کھڑا ہوا ہے۔ حافظ سعید نے کہا کہ کشمیریوں کی مدد کےلئے جماعة الدعوة بھرپور مہم جاری رکھے گی۔ ہم کشمیریوں کو پیغام دینگے کہ پاکستانی قوم ان کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہے۔ پیلٹ گن اور پیپر گیس جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود کشمیریوں کے عزم وحوصلے بلند ہیں۔ وہ اپنے سینوں پر گولیاں کھاتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں اور کسی صورت بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کا غاصبانہ قبضہ قبول کرنے کےلئے تیار نہیں ہیں۔
حافظ سعید

ای پیپر-دی نیشن