اسلام آباد سے جو کوتاہیاں ہوئیں اس کا ازالہ ہونا چاہئے: ایاز صادق عمران کیخلاف ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی نے آج اجلاس بلا لیا
پشاور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور سے بچپن کی یادیں وابستہ ہیں۔ اسلام آباد سے جو کوتاہیاں ہوئیں اسکا ازالہ ہوناچاہئے۔ سرمایہ کاروں کی کوششوں سے ٹیکس کی شرح بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر قوم غم سے نڈھال ہے۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد ٹی او آر کمیٹی کا اجلاس دو ہفتوں کےلئے موخر کیا گیا۔ اعتزاز احسن سے رابطہ کر کے انہیں دوبارہ دعوت دونگا۔ سیاستدانوں کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، ملکی مسائل مل بیٹھ کر حل کئے جاتے ہیں عمران خان جو مرضی کہیں میں ایسی بات نہیں کرونگا جس پر شرمندگی ہو۔ دریں اثنا عمران خان کیخلاف ریفرنس پر سپیکر قومی اسمبلی نے آج اجلاس بلا لیا۔ سپیکر نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف ریفرنس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سپیکر