ملک سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کر دیا جائیگا : صدر ممنون
اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، مسلم ممالک کو اپنے باہمی مسائل او آئی سی کے فورم پر حل کرنے چاہئیں۔ یہ بات صدر مملکت نے کویتی سفیر نواف عبدالعزیز علین زی سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کویتی فیر نے امیر کویت کا کوئٹہ دھماکوں پر تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ امیر کویت نے کہا کہ کوئٹہ دہشت گردی کے بے رحمانہ واقعہ پر دل گرفتہ ہیں۔ صدر مملکت نے امیر کویت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل موقع پر آپ کے پیغام سے ہمارا حوصلہ بڑھا ہے۔ ممنون حسین نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ دہشت گردی کی آخری کو ششوں میں سے ایک ہے، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات زیادہ سے زیادہ بہتر ہونے چاہئیں تاکہ دہشت گردی اور شدت پسندی کا خاتمہ زیادہ مناسب طریقے سے کیا جا سکے۔
صدر نے کہا کہ مسلمان ملکوں کو اپنے باہمی مسائل او آئی سی کے فورم پر حل کرنے چاہئیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ کویت ہو یا کوئی اور اسلامی ملک، پاکستان مشکل وقت میں اس کے ساتھ کھڑا ہو گا۔
صدر ممنون