خواب دیکھا ہے اب سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی: منظور وسان
کراچی( آن لائن) اپنے خوابوں کے حوالے سے مشہور سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان نے کہا کہ انہوں نے خواب دیکھا ہے کہ اب صوبائی حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظوروسان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خواب دیکھا ہے کہ اب سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی۔اورسندھ کے لوگوں کو انصاف ملے گا، ہمارا یہ خواب اب پورا ہورہا ہے۔منظوروسان نے انکشاف کیا کہ سائیٹ لمیٹڈ کی گیارہ سو ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، نوری آباد اور سپرہائی وے پر چائنہ کٹنگ کی گئی جس کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔ محکمہ صنعت میں 700 ملازمین کی بھرتی اور وزارت کے بینکوں میں موجود فنڈز ایک ارب سے کم ہوکر31 کروڑ 50 کروڑ ہوجانے کی بھی انکوائری کرائی جائے گی۔
منظور وسان