• news

کینیڈا میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن، مشتبہ شخص ہلاک، دوسرا گرفتار

ٹورنٹو ( نوائے وقت رپورٹ +بی بی سی + اے پی پی) پولیس نے کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں انسدادِ دہشت گردی کے آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہ ’یہ کارروائی‘ ایک مشتبہ شخص کے لئے کی گئی۔ پولیس کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے مشتبہ شخص کا نام آرون ڈرائیور تھا اور ا±سے گذشتہ سال سوشل میڈیا پر داعش کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ مشتبہ شخص مبینہ طور پر عوامی مقام پر مبینہ طور پر خودکش بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ دہشت گرد حملوں کے بارے میں ’مصدقہ اطلاعات‘ ملیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مشتبہ شخص کی شناخت کی گئی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ عوام کو کوئی خطرہ نہ ہو تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
سی بی سی نیوز کا کہنا ہے کہ آرون ڈرائیور کے خاندان نے ا±ن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔خاندان کے مطابق پولیس نے مطلع کیا ہے کہ دھماکہ خیر مواد پھٹنے سے وہ اور ایک اور شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص ایک اور دھماکہ خیز مواد کو ا±ڑانا چاہتا تھا اس لیے پولیس نے ا±سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ایف بی آئی نے ویڈیو بھیجی جس میں ایک شخص حملے کی تیاری کر رہا تھا مشتبہ حملہ آور داعش کا حامی تھا۔

کینیڈا

ای پیپر-دی نیشن