• news

افغان سفیر کی ملاقات‘ افغانستان میں پاکستانی کرنسی رکھنے کے بارے میں وضاحت خوش آئند ہے‘ اسحاق ڈار

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے افانستان کے سفیر حضرت عمر زخیل وال نے ملاقات کی اور کوئٹہ واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی کرنسی رکھنے کے بارے میں وضاحت خوش آئند ہے۔ دونوں ملکوں کو تجارت کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر عمر زخیل وال نے کہا کہ افغانستان میں غذائی شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت امکانات ہیں۔
ڈار

ای پیپر-دی نیشن