منجمد اثاثوں کی واپسی کیلئے امریکہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں : ایرانی صدر
تہران (اے پی پی) صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اپنے منجمد اثاثوں کی واپسی کے لیے امریکہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے تحت ایران نے اپنے ضبط شدہ اثاثوں کی بحالی کے لیے عالمی عدالت انصاف میں شکایت دائر کردی ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ امریکہ نے2009 میں ایران کے مرکزی بینک کے 1ارب 8سو ملین ڈالر منجمد کردیئے تھے اور2013میں امریکی عدالت کے فیصلے کے تحت یہ رقم اپنے استعمال میں لے لی تھی۔
ایرانی صدر