• news

چین :2عہدیداروں کیخلاف کرپشن کے الزام میں تحقیقات


بیجنگ (آئی این پی)شمال مشرقی چینی صوبے لیوننگ کی کمیونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ وانگ من اور ایک سینئر قومی قانون ساز کیخلاف رشوت وصول کرنے کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے اعلان کیا ہے کہ وانگ کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ چین کے قانون کے مطابق سخت اقدامات کے تحت ملزم کی گھر پر نگرانی کی جاسکتی ہے اسے زیر حراست رکھا جا سکتا ہے یا گرفتار کر کے اس سے تحقیقات کی جا سکتی ہیں ، وانگ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے اور کمیونسٹ پارٹی کے سخت ضابطے کے تحت اسے سرکاری ملازمت سے بھی برطرف کردیا گیا ہے۔
چین/تحقیقات

ای پیپر-دی نیشن