ضمانت خارج : پنجاب پولیس کے دو افسر سپریم کورٹ سے گرفتار
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ناقص تفتیش اور ریکارڈ میں ردوبدل کا معاملہ، ضمانت خارج ہونے پر سپریم کورٹ کے احاطہ سے پنجاب پولیس کے دو افسروں کو ہتھکڑیاں لگاکر گرفتار کرلےا گےا۔ انسپکٹر سعید اور سب انسپکٹر ماجد اشفاق ساہیوال میں تعینات تھے۔قتل کے مقدمہ کی غلط تفتیش پر ملزمان کیخلاف محکمہ انٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرایا۔ کیس کی سماعت جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔
گرفتار