گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا
کوئٹہ (بیورو رپورٹ)گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج جمعہ 12اگست 2016 کی شام 4 بجے بلوچستان اسمبلی کی عمارت میں طلب کیا ہے، ایک روزہ خصوصی اجلاس سانحہ کوئٹہ کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں سانحہ کے حوالے سے مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی جبکہ سانحہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ ایسے سانحات کی موثر روک تھام اور امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بحث کی جائےگی۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس