19550 افغان پناہ گزین رضاکارانہ طور پر وطن واپس پہنچ گئے
پشاور (آن لائن) پاکستان سے رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے افغان پناہ گزین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ یکم جولائی سے چار اگست تک خیبرپختونخوا میں 19550 افغان پناہ گزین وطن واپس گئے ہیں۔یو این ایچ سی آر کے ترجمان صمد خان بتایا کہ جنوری سے جون کے درمیان ایک ہزار ستر افغان پناہ گزین خاندان واپس گئے تھے ۔جبکہ یکم جولائی سے چار اگست کے درمیان خیبرپختونخوا سے رضاکارانہ طور پر واپس جانے والی تعداد 195507رہی ہے ۔ پاکستان میں تقریباً پندرہ لاکھ افغان باشندے قانونی طریقے سے بطور پناہ گزین رہ رہے ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں بغیر اندراج کے افغان باشندے ملک کے مختلف علاقوں میں مقیم ہیں۔
افغان / واپس