ڈی ایچ اے لاہور میں یوم آزادی پر مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے
لاہور (پ ر) پورے ملک کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ اے لاہور میں بھی یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے 14 اگست کو ڈی ایچ اے لاہور مین آفس میں قومی پرچم لہرایا جائیگا اور افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سپورٹس برانچ کے تحت کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ یوم آزادی کے موقع پر رہائشیوں نے اپنے گھروں کو خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا ہے، جبکہ لاتعداد جگہوں پر قومی پرچم اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔