• news

لاہور ائرپورٹ سے مسلح شخص گرفتار پستول، گولیاں برآمد

لاہور(نامہ نگار)علا مہ اقبا ل انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہورسے مسلح شخص کو گرفتار کر کے پستول اور 15گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کوٹ رادھا کشن کا رانا خالد اپنے کزن کو لینے آیا تھا ۔ رانا خالد کی ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر معمول کی تلاشی لی گئی تو ملزم سے 30بور پستول اور 15گولیاں برآمد ہوئیں ۔

ای پیپر-دی نیشن