• news

عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کمی ہوئی۔ نئی قیمت 52 ہزار 450 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 129روپے سستا ہو گیا۔ نئی قیمت 45 ہزار 385روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالر سستا ہو گیا۔ فی اونس سونا 1339ڈالر کا ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن