کوآپریٹو ادارے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں : بابر حیات تارڑ
لاہور (کامرس رپورٹر) کوآپریٹو ادارے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے بینک زونل آفس ساہیوال کے دورے کے دوران کیا۔ زونل چیف ساہیوال چودھری محمد افضل نے انہیں بینک کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔