• news

آزادی ٹرین کے روٹ میں سرگودھا، فیصل آباد کو شامل کیا جائے: سعد رفیق

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آزادی ٹرین کے روٹ میں سرگودھااور فیصل آباد کا سیکشن بھی شامل کیا جائے تاکہ وہاں کے لوگوں کو بھی تفریح کے مواقع حاصل ہوسکیں۔ آزادی ٹرین جن ریلوے اسٹیشنوں پر قیام کرے گی وہاں عوام کی تفریح اور حفاظت کے مکمل انتظامات کیے جائیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے گذشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس میں اجلاس کے دوران کیا۔ یہ بھی فیصلہ ہواکہ ٹرین کا دورانیہ بڑھا کر زیادہ سے زیادہ سیکشنز پر گاڑی کو لے جایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن