• news

افغانستان : جھڑپوں میں 30 طالبان ہلاک‘ بم دھماکے‘ 9 افراد مارے گئے

کابل (اے پی پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا ءمیں سیکورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان جھڑپوں میں 30طالبان ہلاک ہوگئے، ہرات میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ مشرقی صوبہ پکتیا ءمیں سیکورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان جھڑپوں میں 30طالبان ہلاک ہوگئے۔یہ جھڑپ ضلع احمد خیلو میں ہوئی جس میں 5سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔حکام کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب طالبان نے پولیس کو لیکر جانی والی منی بس پر حملہ کردیا۔طالبان کے ایک ترجمان نے افغان میڈیا کو جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 11سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔مغربی صوبہ ہرات میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔صوبائی گورنرکے ترجمان نے بتایا کہ بم دھماکہ شین ڈنڈ بازارمیں ہوا اور ہلاک ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ دریں اثنا افغان صوبہ قندھار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 شہری ہلاک ہو گئے۔ شمالی صوبہ قندوز میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ صوبائی کونسل کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان ضلع امام صاحب پر قبضہ کر سکتے ہیں۔


افغانستان

ای پیپر-دی نیشن