• news

جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔جسٹس ثاقب نثار سے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا ۔ جمعہ کو تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی ۔ سپریم کورٹ کے وکلا، صوبائی ایڈووکیٹ جنرل اور عدالتی عملے نے تقریب میں شرکت کی ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی گزشتہ رات سری لنکا روانہ ہوئے جہاں پر وہ ایشیا لا ءکانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 15اگست کو وطن واپس پہنچیں گے۔
حلف

ای پیپر-دی نیشن