• news

بھارت: ہسپتال میں رشوت نہ دینے پر علاج سے انکار، 10ماہ کا بچہ ہلاک

لکھنو (اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کا دس ماہ کا بیمار بیٹا مبینہ طور پر اس وجہ سے انتقال کر گیا کہ سرکاری ہسپتال میں رشوت کا مطالبہ کرنے والے عملے کے ارکان کے باعث اس شیرخوار کا بروقت علاج نہ کیا جا سکا۔ بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق اس شیر خوار بچے کی ماں سمیتا دت اور والد شیو دت کے بقول ان کے بیٹے کا انتقال مبینہ طور پر اس وجہ سے ہوا کہ بہت بڑے سرکاری ہسپتال کے عملے نے ان سے معمول کی کارروائی اور طبی امداد کے لیے رشوت مانگی تھی۔یہ بھارتی جوڑا اپنے بیمار بیٹے کو لے کر ریاست اتر پردیش کے ایک ہسپتال پہنچا تھا، جہاں ڈیوٹی پر موجود نرس نے علاج سے پہلے کی کاغذی کارروائی پورا کرنے کے لیے مبینہ طور پر رشوت مانگی تھی۔ پھر ہسپتال میں صفائی کرنے والے عملے کے ایک رکن نے مبینہ طور پر اس وجہ سے رشوت طلب کی کہ بچے کے لیے بہرائچ شہر کے ہسپتال میں کسی بستر کا بندوبست کیا جا سکے۔ اس بھارتی جوڑے نے ٹیلی ویژن پر بتایا کہ اس کے پاس یہ رشوت دینے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا۔
10ماہ بچہ

ای پیپر-دی نیشن