گجرات فسادات کے مجرم مودی کی کابینہ کے 24 وزراء بھی سنگین جرائم میں ملوث نکلے
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 78 رکنی کابینہ کے 24 وزرا جرائم پیشہ نکلے، جن کے خلاف مجرمانہ نوعیت کے مقدمات درج ہیں، یہ بات بھارت میں سیاسی اور انتخابی اصلاحات کے لیے سرگرم ایک غیر سرکاری تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز ”اے ڈی آر“ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتائی۔ یہ رپورٹ ان وزراء کے انتخابی حلفی بیانات کی بنیاد پر مرتب کی گئی جس کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں کے 609 وزرا میں سے 201 کے خلاف بھی مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ ان میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، اتر پردیش کے رام کرن آریہ اور گجرات کے چوہدری شنکر بھائی بھی شامل ہیں۔
مودی / وزرائ