لاہور: 64 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، 4 کاریں، 8 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(نامہ نگار) مختلف علاقوں میںڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےںاور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ باٹاپورکے میں نصیر باجوہ کے گھر گھس کر گن پو ائنٹ پر 7 لا کھ مالےت، شاہدرہ ٹا ﺅ ن کے ابر ارکے گھر سے 5 لاکھ مالےت، ڈیفنس اے میں اسحا ق علی کے گھر سے 3 لا کھ مالےت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان، اقبال ٹاﺅن میں فیروز خان اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ، مغلپورہ میں حنیف اور اس کی فیملی سے2 لاکھ ،اسلام پو رہ میں محمود اور اسکی فیملی سے 98 ہزار، اقبال ٹاﺅن میں ارسلان اور اس کی فیملی سے 70ہزار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، پر انی انا ر کلی مےں پر ویز سے 1لا کھ 60ہز ار اور مو با ئل فو ن،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں شہباز کے سٹور سے2 لاکھ، گلشن راوی میں ناظم رفیق کے میڈیکل سٹور سے چارڈاکو ڈیڑھ لاکھ، سبزہ زار میں میاں علی سے اےک لاکھ، سمن آ با د میں شاہنواز سے 90 ہز ار اور موبائل فون، ماڈل ٹاﺅن میں عثما ن سے 70 ہز ار اور موبائل فون، لیاقت آ با د میں اسلم سے 30 ہز ار اور موبائل فون، ہربنس پو رہ مےں جاوید سے 51 ہزار اور موبائل فون،گلبرگ میں عدنان سے 25 ہزار اور موبائل فون، باغبانپورہ میں شفاقت سے 13 ہزار اور موبائل فون، شمالی چھاﺅنی میں ناصر سے 12 ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا ۔چوروں نے مصری شاہ میں زاہد کے کارخانے سے 20 لاکھ ، ماڈل ٹاﺅن میں آمیہ خان کے گھر سے15 مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری کرلےا ہے جبکہ رائیو نڈ میںسے محمو د، گلبرگ میں عاصم، اسلام پورہ سرور، شا دبا غ میں سے جا وید کی گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ میں سے عمر، راوی روڈمیں حسن، لوئر مال میں نعمان، لوہاری میں یامین، نواں کوٹ میں طارق، باغبانپو رہ میں فیصل، مغلپورہ میں امانت، یکی گیٹ میں سے رشید کی 8 موٹر سائیکل چوری ہوگئیں۔ دریں اثناءمغلپورہ میں شہریوں نے ایک ڈاکو کو مار مار کر ادھ موا کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ مغلپورہ بازار میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو داخل ہوئے جن میں ایک ڈاکو نے مغلپورہ کے شہری سے چند روز قبل ساڑھے پانچ لاکھ روپے گن پوائنٹ پر لوٹے تھے جسے ایک تاجر نے پہچان لیا جس پر شہریوں نے اسے پکڑ لیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈاکو کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
ڈاکے