• news

شاہدرہ، کومبنگ آپریشن، 2 دہشت گردوں سمیت 11 گرفتار، اسلحہ، بارود برآمد

لاہور+ خانقاہ ڈوگراں+ سوات (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کومبنگ آپریشن کیا۔ برکت ٹاﺅن سے دو دہشت گردوں سمیت 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن کے دوران اسلحے اور بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا۔ کومبنگ آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا گرفتار دو دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ علاوہ ازیں خانقاہ ڈوگراںمیں سی ٹی ڈی اور پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کرکے 12 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سی ٹی ڈی اور پولیس نے وہاڑی کے علاقے دانیوال میں کومبنگ آپریشن کیا اور 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ نوشکی میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 40کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔ نامہ نگار کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے مانکیال میں سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا کر 8 کلو بارودی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ اسلام آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے 50 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
کومبنگ آپریشن

ای پیپر-دی نیشن