”بوڑھے شوہر کے ساتھ نہیں جاﺅں گی“ خاتون نے ائرپورٹ پر شور مچاکر خاوند کو اکیلے دبئی جانے پر مجبور کر دیا
لاہور (خبرنگار) لاہور ائرپورٹ پر دبئی جانیوالی پرواز کی مسافر پروین نے شور مچا کر اپنے شوہر یعقوب کو اکیلا دبئی جانے پر مجبور کر دیا۔ پروین بہاولپور کے رہائشی اپنے شوہر یعقوب کے ساتھ دبئی جانیوالی پرواز پر سفر کیلئے ائرپورٹ پہنچی تھی۔ ڈیبارچر لاﺅنج میں پہنچتے ہی پروین نے شور شرابہ شروع کر دیا جس پر مسافر اور عملہ پریشان ہو گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے شور مچانے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے کہا کہ وہ بوڑھے شوہر“ کے ساتھ نہیں جانا چاہتی۔ اس کی عمر 25 سال ہے جبکہ یعقوب 50 سال کا ہے اس کی شادی زبردستی کی گئی ہے۔ جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے یعقوب کو دبئی بھجوا دیا اور پروین کو آف لوڈ کرکے ائرپورٹ سے واپس جانے دیا گیا۔
خاتون شور