• news

حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں عام شہریوں کا داخلہ بند‘ خلاف ورزی پر 10سال سعودی عرب میں نہیں جا سکے گا

جدہ (این این آئی) سعودی عرب نے حج ادائیگی آسان بنانے کے لئے مکہ مکرمہ میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے شہریوں پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم مکہ مکرمہ کے شہری ملازمین اور پرمٹ رکھنے والے عازمین شہر میں داخل ہو سکیں گے، نئے قواعد کے مطابق حج پرمٹ نہ رکھنے والے عازمین کو ڈی پورٹ کیا جائے گا اور اگلے دس سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہو گی۔ اس سلسلے میں سعودی سینٹرل حج کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب میں تمام حج ٹرمینلز کو 4 اگست سے 5 ستمبر تک عازمین حج کی امد اور 17 ستمبر سے 16 اکتوبر تک ان کی اپنے وطن کو روانگی کیلئے استعمال کیا جائےگا۔
حج پرمٹ

ای پیپر-دی نیشن