• news

6 سال کی عمر میں پاکستان آیا اور آج سفیر ہوں، عمر بھر پاک چین دوستی کیلئے کام کرتا رہونگا: چینی سفیر

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میں کم عمر میں پاکستان آیاتھا اور آج یہاں سفارت کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔ میرے والد نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ میں کبھی پاکستان کیلئے سفیر بنوں گا۔ وزیراعظم نوازشریف کیساتھ شورکوٹ میں موٹروے کے سیکشن فور(شورکوٹ سے ملتان)کی افتتاحی تقریب میں جاتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے سن وی ڈونگ کا کہنا تھا کہ 6 سال کی عمر میں پاکستان آیاتھا،آج میں یہاں سفیرہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرامشن ہے میں ساری عمرپاک چین دوستی کیلئے کام کروں۔
چینی سفیر

ای پیپر-دی نیشن