• news

شہداءکا خون رائیگاں نہیں جاتا، ہمارے قلم میں اتر آیا ہے، جسٹس فائز عیسیٰ کا کوئٹہ کے شہدائ، غازیوں کو سلام

اسلام آباد ( صباح نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کوئٹہ میں وکلا پر خود کش حملے کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن نے شہیدوں کو زندہ قرار دیا اور کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جاتا، شہدا کا خون ہمارے قلموں میں اتر آیا ہے۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے خط کے ذریعے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کیا، انہوں نے دہشت گردوں کو جانوروں اور سنگدلوں سے تشبیہ دیتے ہوئے شدید الفاظ میں تخریب کاری کی مذمت کی اور کہا کہ قاتلوں کے دل نفرتوں اور مایوسی کا مجموعہ ہیں، دہشت گردوں نے بچوں بوڑھوں، مرد و عورت، دین و مذہب کی تفریق کے بغیر بے گناہوں کا خون بہایا۔
جسٹس فائز

ای پیپر-دی نیشن