• news

82ہزار ملازمین معطل یا برخاست کر چکے ہیں : ترک وزیراعظم

استنبول ( بی بی سی) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ پچھلے ماہ کی ناکام بغاوت کے بعدپانچ ہزار سرکاری ملازمین کو برخاست اور 77 ہزار کو معطل کیا جا چکا ہے۔ جن پانچ ہزار سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کیا جا چکا ہے ان میں سے تین ہزار کا تعلق ملک فوج سے تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شبہ ہے کہ برخاست اور معطل کئے جانے والے ملازمین کا تعلق امریکہ میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم سے ہے۔ ترک وزیراعظم نے اعلان کیا کہ امریکی نائب صدر جوبائڈن 24 اگست کو ترکی کے دورے پر آئیں گے۔ ترک وزیراعظم نے ایک بار پھر امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرے۔ ترک حکومت نے مقامی میڈیا کے ایسے 140 سے زیادہ ایسے ادارے بھی بند کر دئیے ہیں جن پرترک مبلغ کے حامی ہونے کا شبہ تھا، وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ امریکہ سے بہتر تعلقات کا انحصار فتح اللہ گولن کے ترکی کے حوالے کرنے پر منحصر ہے اور اس معاملے پر بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن