• news

ایبٹ آباد مہنگا، دادو پاکستان کا سستا ترین شہر بن گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں رہنے کے لیے ایبٹ آباد سب سے مہنگا شہر بن گیا جبکہ بڑے شہروں میں سے کراچی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح زیادہ رہی۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کا سسستا ترین شہر دادو رہا جس میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی اوسط شرح صفر رہی۔،گزشتہ مالی سال کے دوران کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ایبٹ آباد میں ہوا جہاں مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 8.8 فیصد رہی،فیصل آباد میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.5 فیصد، کراچی میں 4.7 فیصد اور راول پنڈی میں 4.5 فیصد ریکارڈ کی گئی، دوسرے مہنگے ترین شہروں میں تربت، جھنگ، لاڑکانہ، ڈیڑہ مراد جمالی اور بہاولپور شامل ہیں۔ملک میں مہنگا ترین شہر سمجھا جانے والا اسلام آباد عوامی تاثر کے برعکس ملک کے سستے ترین پندرہ شہروں میں شامل ہے جہاں مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 2.5 فیصد رہی۔ لاہور میں گزشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح صرف 0.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملک کا سسستا ترین شہر دادو رہا جس میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی اوسط شرح صفر رہی جبکہ ملتان، پشاور سکھر، کوئٹہ ملک کے سستے ترین شہروں میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن