• news

عبداللہ عبداللہ سے سیاستدانوں کی ملاقاتیں، اصلاحات کا مطالبہ‘ اشرف غنی کیخلاف بیان کی حمایت

کابل (آئی این پی) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کے خلاف اپنے حالیہ بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی انتخابی اصلاحات میں ناکام رہے ہیں۔ افغان میڈیاکے مطابق چیف ایگزیکٹو کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے عبداللہ عبداللہ نے اپنے دفتر میں بڑی تعداد میںسیاسی رہنماﺅںسے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے میٹنگ کے شرکاءنے عبداللہ عبداللہ کے حالیہ بیان کی حمایت کی اور سیاسی معاہدے کے فوری نفاذ اور انتظامی اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میںعبداللہ عبداللہ کے نائبین، وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی، بلغ کے قائم مقام گورنر عطا محمود نور، سابق وزیر دفاع بسم اللہ محمدی، سابق این ڈی ایس چیف امر اللہ صالح، وزیر انصاف عبدالبصیر انور اور دیگر سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ صدر اشرف غنی کے دفتر نے عبداللہ عبداللہ کے بیان کو مایوس کن قرار دیا تھا۔
عبداللہ عبداللہ

ای پیپر-دی نیشن