• news

سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کیس عدالت نے ملزم علی حسن کی درخواست ضمانت مسترد کردی

کراچی ( اے این این )کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کیس میں ملزم علی حسن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔علی حسن کو نئی جے آئی ٹی میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارشد ،فضل احمد ،شاہ رخ ،منصورو دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ فیکٹری مالکان کے حوالے سے عدالت کے استفسار پر وکیل کا کہناتھا کہ فیکٹری مالکان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی ہے جس پر متاثرین کے وکیل نے کہا کہ فیکٹری کے مالکان 2014سے پیش نہیں ہو رہے۔اس موقع پرسپیشل پبلک پراسکیوٹر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ کیس کا چالان ایک ہفتے میں اے ٹی سی کورٹ میں پیش کردیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے نئی جے آئی ٹی میں نامزد ملزم علی حسن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
سانحہ بلدیہ ٹاﺅن

ای پیپر-دی نیشن